بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو 256 رنز کا ہدف دیا۔ سنجو سیمسن نے 89 رنز بنائے۔
احمد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن نے 45 گیندوں پر 89 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ ایشان کشن نے 54 اور ابھیشک شرما نے 52 رنز جوڑے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کی ٹیم بھارت کو کم اسکور پر محدود کرے گی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دیں۔















