شہباز شریف اور نواز شریف نے پیٹرولیم قیمتوں پر غور کیا۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پچپن روپے فی لیٹر اضافہ کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے جاتی عمراہ میں ملاقات کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اور رسد پر گفتگو ہوئی۔
حکومت نے حالیہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس پر عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر پچپن روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس پر عوام نے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔













