امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملوں کو عالمی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان ہوا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکی افواج نے ایران کے 42 بحری جہاز تباہ کیے ہیں اور اس کی فضائی طاقت اور ٹیلی کمیونیکیشن نظام کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران پر جنگ ایک سروس ہے جو ہم مشرق وسطیٰ اور دنیا کو فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنا چکا ہے اور ان حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو فیصلہ کن دھچکا پہنچا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے پڑوسی ممالک سے معافی مانگی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ ان پر حملے نہیں کرے گا۔ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تھا۔













