پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ: شرمیلا فاروقی کا حکومت پر تنقید

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے اضافے نے عوام کی عید کی خوشیاں چھین لیں، حکومت کو معاشی فیصلوں میں عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ: شرمیلا فاروقی کا حکومت پر تنقید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے اضافے نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ ان کے مطابق اس اضافے سے ہر گھر کا بجٹ متاثر ہوا ہے کیونکہ پٹرول مہنگا ہونے پر سبزی، آٹا اور ٹرانسپورٹ کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف فائلوں کے نمبرز نہیں دیکھے بلکہ عوام کی حقیقی مشکلات کو سمجھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہر کچن تک پہنچتا ہے اور مہنگائی کا بوجھ عام آدمی کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت صرف نمبرز سے نہیں بلکہ عوام کے اعتماد سے چلتی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی جیب پر براہ راست اثر پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاشی فیصلوں میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں