امریکا نے مشرق وسطیٰ بحران کے پیش نظر روسی تیل پر پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دیا ہے، جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے مشرق وسطیٰ بحران کے باعث روسی تیل پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت روسی تیل پر مزید پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یہ بیان ایک روز بعد آیا جب امریکا نے بھارت کو عارضی طور پر ماسکو سے تیل خریدنے کی اجازت دی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تہران کی جانب سے خلیجی خطے میں جوابی حملوں سے دنیا کے توانائی اور نقل و حمل کے شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔
آبنائے ہرمز میں سرگرمیاں رکنے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ قیمتیں ایک ہفتے کے دوران تقریباً 30 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔












