اسرائیلی فوج کا ایران میں متعدد اہداف پر حملے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے ایران میں 400 سے زائد اہداف پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں بیلسٹک میزائل لانچرز اور ڈرون سٹوریج مراکز شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی فوج کا ایران میں متعدد اہداف پر حملے کا دعویٰ

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج نے ایران میں 400 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان حملوں میں بیلسٹک میزائل لانچرز اور ڈرون سٹوریج مراکز شامل ہیں۔ شاہرود کے قریب فضائی دفاعی نظام لے جانے والا ٹرک تباہ کیا گیا۔ تہران میں رہائشی عمارتوں، ملٹری اکیڈمی، اور دو اسکولز کے قریب بھی حملے کیے گئے۔

اسرائیل اور امریکی بمباری کے نتیجے میں ایران میں شہید افراد کی تعداد 1332 ہو گئی ہے، جن میں 198 خواتین اور طبی عملے کے 8 ارکان شامل ہیں۔ دو ہزار زخمی افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

میزائل حملوں میں 11 ہسپتال، 8 ایمرجنسی میڈیکل سینٹرز اور 12 ایمبولینسز کو نقصان پہنچا ہے۔ ایران کے سینئر حکام کے زیر استعمال آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ امریکی حملوں میں 72 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے دو ڈرونز مار گرائے، جن میں ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون لورستان اور دوسرا ہرمس ڈرون تہران کے نواح میں تباہ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں