ابوظہبی میں ڈرون ملبہ گرنے سے پاکستانی سمیت 6 افراد زخمی، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ابوظہبی میں ڈرون کا ملبہ شہریوں پر گرنے کے نتیجے میں پاکستانی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اماراتی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
ابوظہبی انتظامیہ نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ڈرون تباہ کیے جانے کے بعد ملبہ دو مختلف مقامات پر شہریوں پر جاگرا، جن میں پاکستانی بھی شامل ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔
یو اے ای حکام نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔













