امریکی آبدوز نے بھارتی سمندر میں ایرانی جہاز پر حملہ کیا، 100 افراد لاپتہ، سفارتی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی آبدوز نے بھارتی سمندر میں ایک ایرانی جہاز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔ یہ جہاز بھارت میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا اور بھارت اور سری لنکا کے قریب تھا۔
رپورٹس کے مطابق لاپتہ افراد کو ہلاک تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سری لنکن بحریہ نے جہاز کو ریسکیو کیا۔
یہ واقعہ خطے میں سفارتی اور عسکری کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے اور متعلقہ ممالک کے باضابطہ ردعمل کا انتظار ہے۔
ایرانی بحریہ کا موڈج کلاس فریگیٹ بھارت پہنچ کر انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026 اور مشق میلان 2026 میں شریک ہوا۔ ان مشقوں میں امریکی اور روسی بحریہ کے جہاز بھی شامل تھے۔












