ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو شکست ہو گی’۔ وار گیم تھیوری کے ماہر پروفیسر جیانگ کا دعویٰ’

پروفیسر جیانگ نے امریکا ایران جنگ میں امریکی شکست کے آثار کی نشاندہی کی ہے، جس میں ایران کی تیاریاں اور امریکی معیشت پر ممکنہ اثرات شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران جنگ میں شکست کے آثار، پروفیسر جیانگ کا تجزیہ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف وار گیم تھیوری کے ماہر پروفیسر جیانگ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں امریکا کی ممکنہ شکست کے آثار واضح کیے ہیں۔ پروفیسر جیانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران گزشتہ بیس سالوں سے اس تصادم کی تیاری کر رہا ہے اور یہ جنگ ہتھیاروں کے علاوہ اعصاب کی بھی ہے، جس میں ایران نے امریکی نفسیات کو سمجھ لیا ہے۔

پروفیسر جیانگ نے کہا کہ ایران امریکی معیشت کی جڑوں پر وار کرنے کے لیے خلیجی ممالک کے پانی اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کے مطابق، اگر ایران ریاض کے واٹر پلانٹ کو تباہ کر دیتا ہے تو دو ہفتوں میں پانی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے پیٹرو ڈالر امریکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اگر ایران تیل کی سپلائی روکنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو امریکی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔

پروفیسر جیانگ کے مطابق، جنگی اخراجات کا فرق تشویشناک ہے، جہاں ایران سستے ڈرونز استعمال کر رہا ہے جبکہ امریکہ مہنگے میزائل ضائع کر رہا ہے۔

پروفیسر جیانگ کا کہنا ہے کہ امریکی حکمرانوں کا غرور، ذاتی سیاسی مفادات اور خفیہ گروہوں کا اثر و رسوخ اس جنگ کے پیچھے ہیں، اور امریکا کو ایران میں زمینی فوج اتارنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے، جو بڑی غلطی ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں