پاکستان کے پاس 28 دن کا پیٹرول ذخیرہ، ہنگامی کمیٹی تشکیل

پاکستان کے پاس 28 دن کا پیٹرول ذخیرہ، وزیراعظم نے ایندھن بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی کمیٹی تشکیل دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے پاس 28 دن کا پیٹرول ذخیرہ، ہنگامی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کا اٹھائیس دن کا ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ خطے کی صورتحال میں تبدیلی کے باعث توانائی کے شعبے پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم سے متعلق ہنگامی کمیٹی تشکیل دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کر کے فوری فیصلے کرے گی تاکہ توانائی بحران سے نمٹا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ فیول سپلائی میں پاکستان فی الحال بہتر پوزیشن میں ہے اور قطر سے ایل این جی کا کارگو وقت پر پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر علاقائی تنازعہ طویل ہوتا ہے تو مزید منصوبہ بندی کرنی ہوگی اور توانائی کے استعمال میں بچت کی حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

وزیر خزانہ نے آگاہ کیا کہ حکومت موجودہ معاشی اور جغرافیائی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مزید اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں