کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نجی کمپنی کا مالک گرفتار

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نیب نے بختیار خان کو گرفتار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نجی کمپنی کا مالک گرفتار

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نیب نے ایک اور ملزم، نجی کمپنی کے مالک بختیار خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم گلگت کا رہائشی ہے اور اس نے ایک فرضی کمپنی بھی قائم کر رکھی تھی۔ اس کے خلاف مختلف مدات میں ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت کا رخ کیا تھا، تاہم عدالت نے اس کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں