اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام حیران

دبئی مال میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور ولی عہد شیخ حمدان کی آمد پر عوام حیران رہ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اماراتی صدر اور ولی عہد کا دبئی مال دورہ، عوام حیران

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی مال میں دو روز قبل خریدار اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو اپنے درمیان پایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دبئی میڈیا آفس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اماراتی صدر اور وزیرِ دفاع کو وفد کے ہمراہ دبئی مال کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب خطے میں کشیدگی جاری ہے اور ایران کی جانب سے حملوں کو متحدہ عرب امارات کے دفاعی نظام نے ناکام بنایا۔

ویڈیو میں خریدار اور ریسٹورنٹس میں بیٹھے افراد دونوں رہنماؤں کے گرد جمع ہو کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔ ایک وائرل ویڈیو میں گھانا سے تعلق رکھنے والے شخص نے دونوں رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی، جس پر خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ صدر شیخ محمد نے اس شخص کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں