کچے کے مزید تین ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے اور اپنے ساتھیوں کو بھی سرینڈر کرنے کا پیغام دیا۔
کوٹ ڈجی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)کچے کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے مزید تین ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق غازی خان مری، یاسین احمد ناریجو اور حنیف عرف حنفو گوپانگ نے جرائم کی دنیا سے توبہ کر کے اپنے ساتھیوں کو بھی ہتھیار ڈالنے کی دعوت دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بے گناہ افراد کو جعلی مقابلوں میں پکڑا گیا اور رشوت کی لین دین کی گئی۔ ڈی ایس پی کے مطابق آپریشن میں ہلاک ہونے والے چھ ڈاکوؤں کی لاشیں تحصیل اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔















