مانسہرہ میں ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کا مذاق میں قتل

مانسہرہ میں ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کو مذاق میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس اہلکار ملزم قرار، تحقیقات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مانسہرہ میں ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری مذاق میں قتل

مانسہرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کو افطار سے قبل مذاق کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ جاوید مہانڈری اپنے دوستوں کے ساتھ دریا کنارے افطار کر رہے تھے کہ ایک دوست نے پستول نکال کر مذاق میں فائر کر دیا، جس سے جاوید مہانڈری شدید زخمی ہو گئے اور بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں پولیس اہلکار کو مہانڈری پر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اس نے سمجھا کہ پستول خالی ہے، لیکن چیمبر میں موجود گولی مہانڈری کی جان لے گئی۔

واقعے کے بعد لواحقین اور اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کاغان شاہراہ بند کر دی اور بالاکوٹ پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے ملزم کی شناخت کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

جاوید مہانڈری اپنی حسِ مزاح کی وجہ سے علاقے میں مشہور تھے اور ان کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر بہت مقبول تھیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں