پاکستان نے سعودی عرب سے متبادل تیل سپلائی روٹ کی درخواست کی ہے، سعودی سفیر نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی بندرگاہ یانبو کے ذریعے متبادل تیل سپلائی روٹ کی درخواست پر سعودی عرب نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات میں سعودی بحیرہ احمر میں بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی ضمانت دی گئی۔
وزیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے اور کسی کشیدگی کی صورت میں سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، اس تناظر میں متبادل راستہ ضروری ہے۔
ایک جہاز کو پاکستان سے یانبو روانہ کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی ہے، اور امید ہے کہ یانبو بندرگاہ سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔
سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔














