ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیلی فوج کے مواصلاتی مرکز پر میزائل حملے کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے شہر بیرسبع پر میزائل حملہ کیا ہے، جس میں فوجی مواصلاتی کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیل پر میزائل حملے کا دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے میزائل اور ڈرون حملوں کی 11ویں لہر میں اسرائیل کے شہر بیرسبع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے میں اسرائیلی فوج کی مواصلاتی صنعتوں کے کمپلیکس کو ہدف بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی بیرسبع کی مخصوص فوجی تنصیبات کے خلاف کی گئی۔ حملے کے بعد متعلقہ مقام کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی۔

ایرانی خبر رساں ادارے نے مزید دعویٰ کیا کہ نشانہ بنائی گئی عمارت میں بین الاقوامی کمپنیاں بھی موجود ہیں، جن میں مائیکروسافٹ سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔

اب تک اسرائیلی حکام کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ دنوں کی کشیدگی کے باعث دونوں طرف سے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں