ایران سے مزید 155 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

ایران کی کشیدہ صورتحال کے باعث 155 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران سے مزید 155 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

گوادر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث مزید پاکستانی طلبہ وطن واپس آگئے ہیں، جس کے بعد دو روز میں واپس پہنچنے والے طلبہ کی تعداد 155 ہو گئی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ زنجبار میڈیکل، المصطفیٰ، ارزمگان میڈیکل سائنسز اور کرمان یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنی تعلیم کو چھوڑ کر گبد ریمدان بارڈر کا رخ کیا۔

واپسی کے اس عمل میں ایک غیر ملکی کروشین باشندہ بھی شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق آج مختلف ایرانی جامعات کے 58 طلبہ سمیت 104 پاکستانی شہری وطن پہنچے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں