ایران کی کسی جوہری تنصیب پر حملے یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔عالمی جوہری ادارہ

عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے نے ویانا میں اجلاس کے دوران کہا کہ ایران کی کسی جوہری تنصیب پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں: آئی اے ای اے

ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی جوہری ادارےنے کہا ہے کہ اب تک ایران کی کسی جوہری تنصیب پر حملے یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ویانا میں آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ادارے کے سربراہ رافیل گراسی نے کہا کہ اب تک ایران کی جوہری تنصیبات کے نشانہ بننے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

رافیل گراسی نے کہا کہ ایرانی نیوکلیئراتھارٹی سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جلد بحال ہو جائے گا۔

سربراہ آئی اے ای اے نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملٹری آپریشنز میں احتیاط سے کام لیا جائے۔

عالمی جوہری ادارے میں ایرانی نمائندے سے سوال کیا گیا کہ ایران میں کس جوہری تنصیب پر حملہ ہوا، جس پر ایرانی نمائندے نے نطنز پر حملے کی نشاندہی کی۔

دریں اثنا، کویتی وزارت دفاع کے ترجمان نے متعدد امریکی فوجی طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں