نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، ایران کے خلاف حملوں کی مذمت اور سفارتکاری کی بحالی پر زور دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی بگڑتی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بحران کے حل کے لئے سفارتکاری کی فوری بحالی پر زور دیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ طور پر ایران پر حملہ کیا، جس میں 51 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل داغے۔













