امریکا نے ایران سے یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ کیا جبکہ ایران نے انکار کیا ہے۔ مذاکرات کا ایک اور دور پیر کو ویانا میں شیڈول ہے۔
ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں امریکا نے ایران کے سامنے سخت مطالبات رکھ دیے ہیں۔
امریکا نے ایران سے مکمل یورینیم افزودگی روکنے، افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے اور تین ایٹمی تنصیبات، فردو، نطنز اور اصفہان کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدلے میں ایران پر عائد پابندیوں کے مرحلہ وار خاتمے اور تہران ایٹمی مرکز کی بقا کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ایران نے مکمل افزودگی روکنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم وہ 400 کلوگرام افزودہ یورینیم میں سے نصف ملک سے باہر منتقل کرنے پر آمادہ ہے۔ اس حوالے سے مذاکرات کا ایک اور دور پیر کو ویانا میں شیڈول ہے۔













