چین نے کرپشن مہم کے تحت 19 اعلیٰ عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا، آئندہ ہفتے بیجنگ میں اہم سیاسی اجلاس ہوگا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں جاری کرپشن مخالف مہم کے تحت 9 فوجی افسران اور 10 حکومتی شخصیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ اقدام آئندہ ہفتے بیجنگ میں ہونے والے اہم سیاسی اجلاس سے قبل کیا گیا۔
اجلاس 4 مارچ سے 11 مارچ تک منعقد ہوگا جس میں ہزاروں نمائندے شرکت کریں گے۔ چینی حکومت اس دوران آئندہ پانچ سالہ پالیسی اہداف اور سالانہ معاشی ہدف پیش کرے گی۔
چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے کی قائمہ کمیٹی نے بتایا کہ برطرف کیے گئے افراد میں 9 فوجی افسران بھی شامل ہیں، تاہم برطرفیوں کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ یہ اقدام صدر شی جنپنگ کی وسیع کرپشن مخالف مہم کا حصہ ہے۔
صدر شی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بدعنوانی کو کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کارروائی شروع کی تھی جسے “ٹائیگرز اینڈ فلائز” مہم کہا جاتا ہے۔













