انڈیا نے زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔ انڈیا نے 257 رنز کا ہدف دیا، زمبابوے 184 رنز بنا سکا۔
چنئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انڈیا نے زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ انڈیا نے 257 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 184 رنز بنا سکی۔ برائن بینٹ 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سکندر رضا نے 31 رنز بنائے۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ انڈین بیٹرز نے چھکوں کی برسات کرتے ہوئے 256 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا۔ انڈین بیٹرز نے مجموعی طور پر 17 چھکے لگائے۔
ابھشیک شرما نے نصف سنچری بنائی اور 55 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ ہاردک پانڈیا 50 اور تلک ورما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انڈیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ویسٹ انڈیز کو شکست دینا لازمی ہوگا۔
گروپ اے میں جنوبی افریقہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔















