غیرشرعی قرضوں کی حد میں 4 فیصد کمی کی منظوری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کمپنیوں کے غیرشرعی قرضوں کی حد 37 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کر دی ہے، یہ تبدیلی ربا فری ملک بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غیرشرعی قرضوں کی حد میں 4 فیصد کمی کی منظوری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آل شیئر انڈیکس کی شرعی اسکریننگ میں تبدیلی کرتے ہوئے کمپنیوں کے غیرشرعی قرضوں کی حد میں 4 فیصد کمی کی ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اس اقدام کو ملک کو 2027 تک ربا فری بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق، کمپنیوں کے غیرشرعی قرضوں کی موجودہ حد 37 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ غیر شرعی سرمایہ کاری کی حد 33 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

شریعہ کمپلائنس انڈیکس کے لیے کمپنیوں کو تھری، فور اور فائیو اسٹار ریٹنگ دی جائے گی۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

نئی لسٹڈ کمپنیوں کی شریعہ انڈیکس میں عبوری شمولیت کا طریقہ کار بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نان بینکنگ فنانس اور کپیٹل مارکیٹ کو ربا فری بنانے کے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج کو اسلامی انڈیکسز کی فہرست سہ ماہی بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں