شاہد آفریدی کا کوچ اور کپتان پر پاکستان کی ناکامی کا الزام

شاہد آفریدی نے کوچ اور کپتان پر پاکستان کی ناکامی کا الزام لگایا ہے، اور کہا کہ مشکل فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہد آفریدی کا کوچ اور کپتان پر پاکستان کی ناکامی کا الزام

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کوچ اور کپتان پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، اور جب فیصلے درست نہ ہوں تو امید نہیں رکھنی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے دعویٰ کیا کہ محسن نقوی نے سرجری کا وعدہ کیا تھا، جو پوری نہیں ہوئی، اور مشکل فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے سما ٹی وی کے پروگرام ‘زور کا جوڑ’ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کل سری لنکا نے اچھا آغاز لیا تھا لیکن جیت نہ سکے۔ ٹیموں پر مشکل وقت آتا ہے، اہم یہ ہے کہ کون واپس آتا ہے۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ ہم ہمیشہ دوسروں پر انحصار کرتے رہے ہیں۔ سب سے پہلے ٹیم بنانے والے قصور وار ہیں، انہیں صورتحال کا علم نہیں۔ اسپنرز کو بھیج دیا، بلے باز نہیں۔ کل پچ پر بال گرپ کر رہی تھی اور 140 کا ہدف مشکل ہو سکتا تھا۔ نیوزی لینڈ نے ثابت کیا کہ ہم بہتر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ بہت اہم ہوگا، دونوں ٹیموں نے ہوم ورک کیا ہوگا۔ ہم نے فخر کو باہر رکھا، جو مسائل کا سبب ہے۔ اگر انگلینڈ کو ہراتے تو آگے بڑھ جاتے۔ شاداب بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر تیار نہیں۔ دعا ہی کر سکتے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل تک پہنچے۔

دیگر متعلقہ خبریں