امریکا نے ایران کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی یورینیم افزودگی کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایران کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران فی الحال یورینیم افزودگی نہیں کر رہا، لیکن وہ اس کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہ کرنے کو بھی مسئلہ قرار دیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو متنبہ کیا کہ امریکا کی فوجی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سفارتی طریقے سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، مگر دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیے جا سکتے اور معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دیگر راستے بھی کھلے ہیں۔













