قومی معیشت کو اسمگلنگ سے 750 ارب روپے نقصان کا انکشاف

اسمگلنگ کے باعث پاکستان کی معیشت کو 750 ارب روپے کا نقصان ہوا، ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز سے دستاویزی معیشت کو فروغ ملے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی معیشت کو اسمگلنگ سے 750 ارب روپے نقصان کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 750 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

ممبر کسٹمز آپریشنز شکیل شاہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے نفاذ سے دستاویزی معیشت کو فروغ ملے گا اور ڈیوٹی و ٹیکس کی چوری کو روکا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ کے اقدامات کے نتیجے میں پیٹرولیم سیکٹر سے 188 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کے مجوزہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی غور کیا گیا، جس کے لیے 49 ارب 22 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

شکیل شاہ نے بتایا کہ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت بورڈ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی مقام کو ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قرار دے سکتا ہے اور ان اسٹیشنز کے عملے اور آپریشنز کے قواعد و ضوابط مرتب کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں