ڈی ایس پی کو کم عمر ون وہیلر کا چیلنج مہنگا پڑگیا، والد اور 15 سالہ لڑکا گرفتار

گوجرانوالہ میں 15 سالہ لڑکے علی حمزہ اور اس کے والد پر ون ویلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈی ایس پی کو کم عمر ون وہیلر کا چیلنج مہنگا پڑگیا، والد اور15سالہ لڑکا گرفتار

گوجرانوالہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوجرانوالہ میں 15 سالہ لڑکے علی حمزہ اور اس کے والد کے خلاف خطرناک ون ویلنگ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ڈی ایس پی ٹریفک ذیشان ملک کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔

علی حمزہ 125 سی سی موٹرسائیکل پردن دیہاڑے مصروف سڑک پر ون ویلنگ کرتے ہوئے خطرناک کرتب دکھا رہا تھا، جب کے اس کے ساتھی اس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو گرفتار کر لیا۔  حکام نے والد کو بھی گرفتاراور دونوں کے خلاف خطرناک ڈرائیونگ اور کم عمر بچے کو موٹرسائیکل دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک ذیشان ملک کے مطابق والدین کی جانب سے ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔  ان کے مطابق ملزم کم عمر ہے اور اس کے والد پیشے کے اعتبار سے مکینک ہیں جس  نے موٹرسائیکل تیار کر کے بیٹے کے حوالے کی۔اسی لئے دونوں کے خلاف مقدمہ دی پروونشل موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی دفعہ 99-A اور ترمیمی آرڈیننس 2025 کی دفعہ 99-B کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے خطرناک اسٹنٹس نہ صرف خود بچے کی جان کے لیے خطرہ بنتے ہیں بلکہ سڑک پر چلنے والے دیگر افراد کے لیے بھی سنگین حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ قانون کے مطابق کم عمر افراد کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہیں اور والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے روکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں