زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 19.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب 73 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 55 کروڑ 15 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی بڑھ کر 5 ارب 18 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 73 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
ایشیائی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، جس سے ملکی مالیاتی استحکام میں بہتری کی امید ہے اور معاشی سرگرمیوں کیلئے ضروری مالی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یہ اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کی نشانی ہے اور آنے والے دنوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔














