ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دبئی ائیر شو میں شرکت، اہم ملاقاتیں اور دفاعی تعاون پر بات چیت۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ائیر شو 2025 میں شرکت کی اور دوست ممالک کے ائیر چیفس سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ائیرچیف نے یو اے ای ائیر اسٹاف کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل علی البرائیل اور کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئرڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے ملاقات کی۔ اس دوران اعلیٰ تربیت میں تعاون اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
متحدہ عرب امارات کی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کے جدید اقدامات اور صلاحیتوں کو سراہا۔
پاکستان ایئرفورس کا دستہ دبئی ایئرشو 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔ دستے میں جدید جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سپرمشاق ٹرینر طیارے شامل ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک-III دفاعی تجزیہ کاروں اور ہوابازی کے ماہرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا۔ کئی ممالک کی جے ایف 17 تھنڈر کے حصول میں دلچسپی اہم پیشرفت قرار دی گئی۔ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کے لیے دوست ملک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔














