انگلینڈ نے ہیری بروک کی سنچری کے باعث پاکستان کو شکست دی، فینز اور سابق کرکٹرز نے سلمان آغا کی کپتانی پر تنقید کی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے فینز مایوس ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں 2 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے یہ ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قومی ٹیم کے حامیوں نے سلمان آغا کی کپتانی پر مایوسی کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا صارفین اور سابق کرکٹرز نے بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور کپتان سلمان علی آغا پر تنقید کی ہے۔ تاہم فینز ابھی بھی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید ہیں۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اب ان کے آخری میچ پر منحصر ہیں جو وہ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلیں گے۔















