ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاک بھارت میچ 14 جون کو ہوگا

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں ہوگا۔ پاک بھارت میچ 14 جون کو ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاک بھارت میچ 14 جون کو ہوگا

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں گروپ ون میں شامل ہیں اور ان کا ٹاکرا 14 جون کو ہوگا۔اعلامیے کے مطابق، گروپ ون میں آسٹریلیا، جنوبی افریقا، پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور نیدرلینڈز شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں