پاکستان نے آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف میں 100 ارب روپے تک کمی کی درخواست کی ہے، ایف بی آر کی تیاریاں جاری ہیں اور وزیراعظم نے نیا ٹیکس نہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے آئی ایم ایف سے رواں مالی سال 26-2025 کے ٹیکس ہدف میں 100 ارب روپے تک کمی کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی تیاریاں جاری ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق جون تک نیا ٹیکس نہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران ہدایت دی گئی کہ نیا ٹیکس نہ لگایا جائے۔ ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ہدف 13 ہزار 979 ارب روپے ہے، جسے کم کر کے 13 ہزار 879 ارب روپے تک لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایف بی آر کو جولائی سے جنوری کے دوران 372 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے اور سپر ٹیکس سے 217 ارب روپے کی وصولی کا امکان ہے۔ عید کی تیاریوں کے باعث سیلز ٹیکس کی آمدن میں اضافے کی توقع ہے، جبکہ سپر ٹیکس کی بنیاد پر 300 ارب روپے کی وصولی کی توقع تھی۔














