زکوٰۃ اور فطرانہ میں فرق اور ادائیگی کے اوقات

زکوٰۃ اور فطرانہ دو مختلف مالی عبادتیں ہیں جن کا الگ نصاب ہے۔ فطرانہ عید الفطر کے دن ضروریات سے زائد مال پر واجب ہوتا ہے جبکہ زکوٰۃ مالِ نامی پر سال بھر کے بعد واجب ہوتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زکوٰۃ اور فطرانہ میں فرق اور ادائیگی کے اوقات

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) زکوٰۃ اور فطرانہ دو مختلف مالی عبادتیں ہیں جن کا الگ نصاب ہے اور ایک کے ادا کرنے سے دوسرا ادا نہیں ہوتا۔

صدقہ فطر ہر اس شخص پر لازم ہوتا ہے جو عید الفطر کے دن صبح صادق کے وقت ضرورتِ اصلیہ سے زائد مال کا مالک ہو، جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ اس کے لیے مال کے اوپر سال گزرنے کی شرط نہیں ہے۔

زکوٰۃ صرف مالِ نامی پر واجب ہوتی ہے، جیسے سونا، چاندی، نقدی، مالِ تجارت اور سائمہ جانور۔ ان اموال کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچ جائے اور وہ بنیادی ضرورت سے زائد ہو تو زکوٰۃ واجب ہوتی ہے، اور سال پورا ہونے پر زکوٰۃ ادا کرنی ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں