ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: فخر زمان کا کھیلنا پاکستان کیلئے اہم

روی چندرن ایشون نے پاکستان ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ فخر زمان کو مڈل آرڈر میں موقع دینا ورلڈکپ میں جیت کے لیے اہم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: فخر زمان کا کھیلنا پاکستان کیلئے اہم

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہے تو مڈل آرڈر میں فخر زمان کو موقع دینا ہوگا۔

ایشون نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ فخر زمان اسپنرز کے خلاف جارحانہ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور خاص طور پر عادل رشید اور لیام ڈاسن کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درمیانی اوورز میں رنز کی رفتار بڑھانا پاکستان کے لیے اہم ہوگا اور فخر زمان اس کردار کو بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ نیپال کی مثال دیتے ہوئے ایشون نے کہا کہ نیپالی بلے بازوں نے عادل رشید کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنا کر کامیابی حاصل کی۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق دیگر ٹیمیں بھی اس ماڈل سے سیکھ سکتی ہیں۔ بلے بازوں کو وکٹ کے دونوں جانب اسکوائر شاٹس کھیل کر مخالف کپتان کو دباؤ میں لانا ہوگا تاکہ باؤنڈریز حاصل کی جا سکیں۔ پاکستان کو بھی یہی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں