بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دہشتگرد سلیم بلوچ ہلاک، لاپتہ افراد کے بیانیے اور بھارتی مداخلت پر سوالات اٹھے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مبینہ دہشتگرد سلیم بلوچ ہلاک ہو گیا، جس کے بعد لاپتہ افراد کے بیانیے اور بھارتی مداخلت کے حوالے سے نئے سوالات جنم لے چکے ہیں۔
سلیم بلوچ کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا، لیکن وہ حالیہ دہشتگرد حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف لڑتے ہوئے مارا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان اور بھارتی خفیہ ایجنسی (را) سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی سلیم بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بعض انسانی حقوق کی تنظیموں پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے بیانیے کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈا کرتی رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق فتنہ الہندوستان بلوچ نوجوانوں کو مسلح کارروائیوں کی جانب مائل کرتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔














