لیاری کے 75 سالہ بزرگ میں ریبیز کی علامات ظاہر، ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے حالت خراب، جناح اسپتال میں زیر علاج۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لیاری کے 75 سالہ بزرگ نعمت گل میں ریبیز کی علامات ظاہر ہو گئی ہیں۔ جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ تین ماہ قبل کتے کے کاٹنے کے بعد متاثرہ شخص میں پانی دیکھ کر خوف، بے چینی، سانس میں تکلیف اور گلے میں کھچاؤ کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔
ڈاکٹر عرفان کے مطابق متاثرہ فرد نے سگ گزیدگی کے بعد ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ رواں سال جناح اسپتال میں ریبیز کے 2 اور انڈس اسپتال میں بھی 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے دو کا تعلق کراچی سے ہے۔















