جگر کی صحت کے لیے زیادہ میٹھا، چکنائی اور نمک والی غذائیں نقصان دہ ہیں، جو جگر پر چربی اور افعال کو متاثر کرتی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جگر کی صحت ہماری مجموعی صحت کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ جگر کے امراض اور میٹابولک ڈس آرڈر کے خطرے کو بڑھانے والے عوامل میں مخصوص غذائیں شامل ہیں۔ خاص طور پر زیادہ میٹھا کھانا اور میٹھے مشروبات جگر کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں کیونکہ جگر شکر کو چربی میں تبدیل کرتا ہے جو اس کے اردگرد جمع ہو جاتی ہے۔
زیادہ چکنائی والی غذائیں بھی جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ بڑھاتی ہیں اور اس کے افعال متاثر کرتی ہیں۔ زیادہ نمک والی غذائیں جسمانی وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں اور جگر کی چربی میں اضافہ کرتی ہیں۔ فاسٹ فوڈ میں چینی، نمک اور چکنائی کی زیادہ مقدار جگر پر منفی اثرات ڈالتی ہے اور چربی چڑھنے کی شرح بڑھاتی ہے۔
سرخ گوشت کی زیادہ مقدار بھی جگر کے اردگرد چربی جمع ہونے کا سبب بنتی ہے۔ سفید ڈبل روٹی اور چاول کی پراسیسنگ کے نتیجے میں فائبر کم ہو جاتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ بھی جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔















