عماد وسیم نے سابق اہلیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا ہے، ان کی وکیل نے الزامات کی تردید کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی نوٹس ارسال کیا ہے۔
عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے ثانیہ اشفاق کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور بتایا کہ ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم پر زبردستی ابارشن کروانے کا الزام بے بنیاد ہے۔
عماد وسیم نے ایکس پر صحافی ریاض الحق کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وکیل عالیہ زرین عباسی نے دعویٰ کیا کہ الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی نے کہا کہ نومبر 2023 میں ورلڈکپ کے لیے امریکا روانگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے ہوا تھا، جس کی تصدیق ڈاکٹرز کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نومبر 2024 میں علیحدگی ہوئی، بچے کی ولادت تک عماد وسیم نے تمام اخراجات برداشت کیے اور اب بیٹے کی ذمہ داری بھی وہی اٹھا رہے ہیں۔















