بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے سابق اہلیہ کو قیمتی گاڑی تحفے میں دے دی

ہاردک پانڈیا نے سابق اہلیہ نتاشا اور بیٹے کو قیمتی گاڑی تحفے میں دی، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہاردک پانڈیا نے سابق اہلیہ کو قیمتی گاڑی تحفے میں دی

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے علیحدگی کے باوجود اپنے خاندان کے ساتھ مثبت تعلقات کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ اور بیٹے آگستیہ کے لیے ایک قیمتی لگژری گاڑی تحفے میں دی ہے۔ لینڈ روور ڈیفینڈر کی یہ گاڑی بھارت میں کروڑوں روپے کی مالیت کی حامل ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں نتاشا کو نئی گاڑی کے ساتھ خوشگوار انداز میں تصاویر بنواتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے بیٹے آگستیہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ہیں۔ ایک ویڈیو کلپ میں ننھے آگستیہ کو ممبئی کے شوروم میں گاڑی کی چابیاں وصول کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

گاڑی بنانے والی کمپنی نے بھی اس خصوصی موقع کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کا شکریہ ادا کیا اور تصدیق کی کہ یہ گاڑی نتاشا اور آگستیہ کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ جولائی 2024 میں باضابطہ علیحدگی کے باوجود دونوں کی جانب سے اپنے بیٹے کی مشترکہ پرورش اور اس کی خوشیوں کو ترجیح دینے کے رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں