پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ ہوا، فی تولہ سونا 536,562 روپے کا ہو گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں پانچویں روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کے باعث عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا مہنگا ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3000 روپے بڑھ کر 536,562 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے اضافے سے 460,015 روپے ہو گئی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 146 روپے اضافے سے 9,094 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر بڑھ کر 5,138 ڈالر کا ہو گیا ہے۔














