تیمور سلیم جھگڑا کا حکومتی معاشی دعووں کو بے بنیاد قرار

تیمور سلیم جھگڑا نے حکومتی معاشی دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے غربت میں اضافے کی نشاندہی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تیمور سلیم جھگڑا کا حکومتی معاشی دعووں کو بے بنیاد قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں اور حکومت کے پاس معیشت کی بحالی کا کوئی نسخہ نہیں ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی غربت سے متعلق اعداد و شمار تشویشناک ہیں۔ 2018 میں 22 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے، جبکہ اب یہ تعداد 29 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، خصوصاً پنجاب میں 41 فیصد اور سندھ میں 33 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی کہا کہ ملک میں امن و امان کی حالت خراب ہے اور صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور بانی پی ٹی آئی کو بہترین علاج کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں