انگلینڈ میں کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے، ای سی بی کو بھارتی سیاست سے اپنے ایونٹ کو محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی حمایت بڑھ رہی ہے۔ انگلش ٹی 20 کپتان ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا عظیم ملک ہے اور ان کی عدم موجودگی شرمناک ہوگی۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھارتی سیاست کی مداخلت کو انگلش کرکٹ کے لیے خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سی بی کو بھارتی سیاست سے اپنے ایونٹ کو محفوظ کرنا ہوگا تاکہ ملک میں بسنے والے پاکستان نژاد کرکٹرز متاثر نہ ہوں۔















