زیادہ نمک سے پیٹ پھولنے، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر صحتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق روزانہ 5 گرام نمک کا استعمال مناسب ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نمک کا استعمال کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ہوتا ہے، لیکن اس کی زیادتی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دن بھر میں 5 گرام نمک کے استعمال کی سفارش کی ہے۔
زیادہ نمک کے استعمال سے پیٹ پھولنے، ہائی بلڈ پریشر، ہاتھ پیر سوجنے اور زیادہ پیاس جیسی علامات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نمک کی زیادتی گردوں کے مسائل اور بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
زیادہ نمک کے طویل مدتی اثرات میں دل کے پٹھوں کا بڑھنا، سردرد، گردوں کے امراض، ہڈیوں کی کمزوری اور فالج کا خطرہ شامل ہوسکتا ہے۔
یہ مضمون طبی جریدوں کی تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔















