زارا نور نے سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑی

زارا نور عباس نے پوڈکاسٹ میں سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑی، ان فالو کرنے کا مطلب بات نہ کرنے سے نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زارا نور نے سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نے اشارتاً سجل سے تعلقات ختم ہونے پر بات کی۔

زارا نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے سجل کو ان فالو کیا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بات نہیں کرتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بارے میں منفی باتیں کی جاتی ہیں اور لوگ غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا اور اسد کی تنبیہات ہمیشہ درست ثابت ہوتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں