گوگل کروم میں نئے فیچرز: اسپلٹ ویو، پی ڈی ایف اینوٹیشنز، سیو ٹو ڈرائیو

گوگل نے کروم براؤزر میں اسپلٹ ویو، پی ڈی ایف اینوٹیشنز اور سیو ٹو گوگل ڈرائیو جیسے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں تاکہ صارفین کے لیے ویب براؤزنگ کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل کروم میں نئے فیچرز: اسپلٹ ویو، پی ڈی ایف اینوٹیشنز، سیو ٹو ڈرائیو

سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے کروم براؤزر میں تین نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن میں اسپلٹ ویو، پی ڈی ایف اینوٹیشنز اور سیو ٹو گوگل ڈرائیو شامل ہیں۔ یہ فیچرز صارفین کے لیے ویب براؤزنگ کو مزید آسان اور موثر بنائیں گے۔

اسپلٹ ویو فیچر سے صارفین کروم میں ملٹی ٹاسکنگ کر سکیں گے، ایک ٹیب میں دو پیجز کو ایک ساتھ کھولنے یا ویڈیو دیکھتے ہوئے دیگر کام جاری رکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ پی ڈی ایف اینوٹیشنز فیچر کے ذریعے صارفین پی ڈی ایف فائل میں نوٹس ایڈ کر سکیں گے یا ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کر سکیں گے، جبکہ سیو ٹو گوگل ڈرائیو فیچر سے پی ڈی ایف فائلز کو براہ راست گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیا جا سکے گا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیچرز براؤزر کے استعمال کو مزید سہل بنانے کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز اے آئی پر مبنی نہیں ہیں مگر گوگل نے جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو پہلے ہی کروم میں شامل کر لیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں