سربیا اور سویڈن نے ایران میں مقیم شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت دی ہے، کیونکہ خطے کی صورتحال غیر یقینی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سربیا اور سویڈن نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ سربیا کی وزارت خارجہ نے ہنگامی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال کبھی بھی بگڑ سکتی ہے، اس لیے شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایران سے نکل جائیں۔
سویڈن نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ سویڈش وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کی صورتحال غیر یقینی ہے، اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اقوام متحدہ نے بھی اظہار تشویش کیا ہے۔ سویڈن نے واضح کیا ہے کہ جو شہری ایران میں رہنے کا فیصلہ کریں گے، وہ اپنی حفاظت کے خود ذمہ دار ہوں گے۔













