ماڈل ماہ نور رحیم نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر پر عمر مختار کے ساتھ دوستی کی بنا پر منافقت کا الزام لگایا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے اداکارہ ہانیہ عامر پر منافقت کا الزام لگایا ہے۔ ماہ نور نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پروڈیوسر عمر مختار کے نامناسب رویے پر بات کی اور ہانیہ کی ان کے ساتھ دوستی پر سوال اٹھائے۔
ماہ نور نے کہا کہ عمر مختار، جو شادی شدہ ہونے کے باوجود خواتین سے نامناسب رابطے کی کوشش کرتے ہیں، ہانیہ عامر کے قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے ہانیہ کی اقوام متحدہ کی نیشنل گڈ ول ایمبسڈر کے طور پر تقرری پر بھی سوالات اٹھائے۔
ماہ نور نے ہانیہ سے پوچھا کہ وہ ایسے شخص سے دوستی کر کے ڈیجیٹل دنیا میں خواتین کے لیے محفوظ ماحول کیسے بنا سکتی ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔















