رمضان زندگی کا اہم موڑقرار، خدا سے دور اور کھویا ہوا محسوس کرتی رہیں۔علیزہ شاہ

علیزہ شاہ نے رمضان میں ایمان کی تجدید کا اعلان کرتے ہوئے دل کی نرمی اور معافی کا راستہ اختیار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان زندگی کا اہم موڑقرار، خدا سے دور اور کھویا ہوا محسوس کرتی رہیں۔علیزہ شاہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ علیزہ شاہ نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے ایمان کی تجدید کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایک ذاتی پیغام میں کہا کہ وہ ایمان کی طرف واپسی اور دل کی نرمی کا انتخاب کر رہی ہیں اور گزشتہ سال کو اپنی زندگی کا مشکل ترین دور قرار دیا۔

علیزہ شاہ نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ وہ خدا سے دور اور کھویا ہوا محسوس کرتی رہیں، اور رمضان کو اپنی زندگی کا اہم موڑ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ معافی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ہر اس شخص کو معاف کر رہی ہیں جس نے انہیں تکلیف دی، تاکہ ان کی روح کو سکون مل سکے۔

اداکارہ نے اپنے والدین کے صبر اور حوصلے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں اندھیرے دور سے باہر لانے کا سہرا دیا۔ انہوں نے انا سے بچنے کی نصیحت کی اور مداحوں کو توبہ میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

علیزہ شاہ نے کم عمری میں شہرت حاصل کی اور اس وقت نئے ڈراموں اور عید ٹیلی فلمز کی تیاری میں مصروف ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں