پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن اس وقت ان کا دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن اس وقت ان کا دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔
سابق نیوزی لینڈ کرکٹر مائیک ہیسن نے کہا کہ گرین شرٹ پہن کر اپنے ہی ملک کی ٹیم کے خلاف حکمت عملی بنانا ان کے لیے نیا تجربہ ہے، لیکن وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ 7 سال تک نیوزی لینڈ کی کوچنگ کرنے کے بعد، وہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں سے ملاقات کر کے اچھا لگا، تاہم اس وقت ان کی تمام تر توجہ پاکستان کی کامیابی پر مرکوز ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں ہیسن کی حکمت عملی اہم کردار ادا کرے گی۔















