ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے پر گوگل کا نیا ڈوڈل

گوگل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے پر نیا ڈوڈل متعارف کرایا جو کرکٹ کے جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے پر گوگل کا نیا ڈوڈل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز پر خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا ہے جو کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ ڈوڈل شوخ رنگوں اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے، جو کرکٹ کے جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دسویں ایڈیشن 7 فروری کو شروع ہوا تھا اور آج سپر ایٹ مرحلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوگا۔ 20 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ کو کرکٹ کی تاریخ کے سخت ترین مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

نیدرلینڈز اور امریکا نے پاکستان اور بھارت کو مشکلات میں ڈالا جبکہ انگلینڈ بھی ایسوسی ایٹ ٹیموں کے خلاف مشکلات کا شکار نظر آیا۔ آسٹریلیا، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگیا جبکہ اٹلی نے اپنی پہلی فتح حاصل کی۔

زمبابوے گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے آگے بڑھا جبکہ آئرلینڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہوگیا۔ سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ون میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔

سیمی فائنل کے لیے دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں منتخب ہوں گی جبکہ سیمی فائنل میچز 4 اور 5 مارچ کو جبکہ فائنل 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں